ڈالر کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے تاجر برادری پریشان

Dollar

Dollar

بلوچستان (جیوڈیسک) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ڈالرز کی قیمتوں کے اتار چڑھاو ٔنے مقامی تاجر برادری کو پریشان کر رکھا ہے۔ افغان اور ایران سے برآمدات نصف ہو کر رہ گئی ہے۔

صنعتی پسماندگی کے باعث بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر اکثر افراد کا ذریعہ معاش افغانستان کے ساتھ رسمی اور غیر رسمی تجارت پر منحصر ہے ۔

گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف وجوہات کے سبب تجارتی معاملات میں اتار چڑھاؤ عام ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور بے امنی کے واقعات نے بھی دوطرفہ تجارت کوبُری طرح متاثر کیا ہے۔

چیئرمین چیمبر آف کامرس کوئٹہ غلام فاروق کے مطابق افغانستان سے ہماری تجارت دو ملین ڈالرز سے گھٹ کر ڈیڑھ ملین جبکہ ایران سے ستر سے اسی ملین روپے رہ گئی ہے۔

ایک ماہ تک پاک افغان سرحد کی بندش اور ڈالر کی قیمتوں میں عدم توازن نے دونوں ممالک کی تاجر برادری کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ عوام بھی غذائی اجناس اور ضروری اشیاء کی عدم دستیابی سے مسائل کا شکار رہے۔ جن میں چمن، تفتان، پنجگور سمیت دیگر علاقوں کے شہری شامل ہیں۔