ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 8 پیسے بڑھکر 160 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160 روپے 75 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔