ڈالر 110 روپے کی بلند ترین سطح عبور کر سکتا ہے اسمال ٹریڈرز

Dollar

Dollar

سرگودھا (جیوڈیسک) آل پاکستان چیمبر آف فیڈریشن کے مرکزی رہنما اور چیئرمین اسمال ٹریڈرز بزنس فورم پاکستان شعمون باقر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اگر برقرار رہی تو ڈالر 110 روپے کی بلند ترین سطح کو عبور کرسکتا ہے،پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کئی گنا بڑھ جائیگا جوقوم کو ادا کرنے ہونگے۔وہ گزشتہ روز سرگودھا کے تاجروں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔

وفد میں شاہین احسان مغل، میاں عبدالجبار، بھائی عبدالرحمٰن،شیخ محمد علی، راشد منہاس،صادق چیمہ، خواجہ محمد طارق سمیت دیگر شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ملکی سیاسی صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول کرنا ہوگا اگر دونوں فریق انا کا مسئلہ بناکر بیٹھے رہے تو پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے ڈالر کی سطح 100 روپے سے کم ہوئی تھی مگر موجودہ سیاسی بحران میں ڈالر کی قیمت روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور یہ انتہائی خطرناک امر ہے، اس موقع پر شاہین احسان مغل نے شعمون باقر علی خان کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔