ڈالر 47 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آج مثبت آغاز ہوا اور 124 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ڈالر کا ریٹ 47 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد 139 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغازپر 124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس پر 100 انڈیکس 39 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 47 پیسے بڑھ گیا اور 139 روپے پر لین دین ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی ناعاقبت اندیش حکومت کی جانب سے خطے میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے سبب معاشی سرگرمیوں میں کمی آئی جس کے سبب ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا۔