ڈالر کی قدر میں سوا روپے کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے لگی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں چند روز کے دوران ڈالر سوا روپے سستا ہو گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر سڑسٹھ پیسے کی کمی سے ایک سو سات روپے دس پیسے کی سطح پر آ گیا تھا۔

ایک روز قبل بھی روپے کی قدر میں بیالیس پیسے اضافہ ہوا تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو سات روپے چالیس پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔