ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی، قدر میں کمی

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شرح سود میں اضافے اور برآمدی شعبوں کی ڈالر کی بھنائی بڑھنے سے منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی اڑان رک گئی۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 21 پیسے گھٹ کر 168.51 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 168.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔