ڈالر کی قدر بڑھنے سے اشیا کی عالمی قیمتوں میں کمی

Dollar

Dollar

لندن (جیوڈیسک) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی اجناس کی عالمی منڈیوں میں اشیا کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں ترسیل کیلیے قیمت 97.76 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

ایک موقع پر قیمت 96.50 ڈالر فی بیرل تک کم ہوگئی تھی جو جولائی 2012 کے بعد برینٹ کی کم ترین سطح ہے، نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کے نومبر میں فراہمی کیلیے سودے 92.85 سے بڑھ کر 93.54 ڈالر فی بیرل پربند ہوئے جبکہ لندن بلین مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت 1219.75 ڈالر سے گھٹ کر1219 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

چاندی کے نرخ 18.45 ڈالر سے گھٹ کر 17.54 ڈالر فی اونس رہے، لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1344 سے گھٹ کر 1304 ڈالر فی اونس جبکہ پلاڈیم کی قیمت 823 ڈالر سے کم ہو کر 802 ڈالر فی اونس ہوگئی، لندن میٹل مارکیٹ میں تانبے کی قیمت گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 6 ہزار 730 ڈالر فی ٹن ہوگئی جو ایک ہفتے قبل 6 ہزار 814 ڈالر فی ٹن تھی۔

ایلومینیم کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے 1 ہزار 960 ڈالر فی ٹن ہو گئی جبکہ لیڈ کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 83 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی، ٹین کی قیمت 21 ہزار 210 ڈالر سے گھٹ کر 20 ہزار 784 ڈالر فی ٹن۔

قلعی کی 17 ہزار 836 ڈالر سے کم ہو کر 17 ہزار 372 ڈالر فی ٹن اور جست کی 24 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 282 ڈالر فی ٹن ہو گئی، لندن کی فیوچر مارکیٹ میں چینی کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 412 ڈالر سے بڑھ کر 427 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی۔