ڈالر کی قدر میں اضافہ، ننانوے روپے ستر پیسے کا ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا۔ انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے سولہ پیسے مہنگا ہو گیا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث کاروبار کے دوران انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر ننانوے روپے ستر پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور یہاں پر ڈالر ایک سو ایک روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔