کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہلچل مچ گئی، پانچ روز میں عوام کے لئے ڈالر 80 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے 5 ہزار کا نوٹ اور 40 ہزار کا بانڈ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
5 روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے تک بڑھ چکی ہے اور ڈالر 107 روپے کے ارد گرد گھوم رہا ہے جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق تقریباً 2 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سرمایہ کار سونے کی خریداری میں کم جبکہ ڈالر کی خریداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ڈالر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔