کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی خریداری کے سبب انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسہ مہنگا ہو کر 104 روپے 60 پیسے کی سطح پر آ گیا جو کہ مارکیٹ کے آغاز پر 104 روپے 30 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
تاہم انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پر کوئی فرق نہیں پڑا اور یہ 106 روپے 20 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔