ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

 Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کی اڑان جاری رہی جس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ کر 167.63 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر 168.70 روپے پر بند ہوئی۔