کراچی (جیوڈیسک) کراچی ڈالر کی قدر بڑھنے کے بعد کار ساز ادارے کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں دس سے بیس ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ایک کار ساز ادارے کی جانب سے آٹھ سو سی سی گاڑی کی قیمتوں میں دس ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
ہزار سی سی گاڑی کے نرخ پندرہ ہزار روپے بڑھ گئے ہیں جبکہ تیرہ سو سی سی گاڑی کی قیمت میں بیس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کو جواز بنا کر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔