ایکشن سسپنس فلم “دی پرنس “کا ٹریلر جاری

The Prince

The Prince

نیویارک (جیوڈیسک) گینگسٹر وار پر مبنی نئی ہالی وڈ ایکشن سسپنس فلم “دی پرنس “کا ایک اور ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ہدایتکاربرائن اے مِلر کی اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور ادکار بروس وِلس اورجیسن پیٹرک نے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں جیسیکا لونڈس، ففٹی سینٹ اورجان کوسیک شامل ہیں۔

بیری بروکر کی پروڈیوس کردہ اس کرائم فلم کی کہانی انڈر ورلڈ مافیا اورگینگسٹرز کے لیڈر کی بیٹی کے اغوا سے شروع ہوتی ہے جو جرائم پیشہ زندگی کو خیر باد کہہ چکا ہوتا ہے تاہم اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بعد اسے ایک بار پھر کرائم کا حصہ بننا پڑ جاتا ہے۔

دس ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ فلم لائن گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 22 اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔