کراچی (جیوڈیسک) کراچی انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر مزید 53 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 104 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے اور ڈالر کی جنگ جاری ہے اور موجودہ شرح تبادلہ کو ماہرین ملکی معیشت کیلئے بہتر خیال نہیں کرتے ،سال 2008 میں جمہوری حکومت بنی تو ڈالر 60 روپے کا تھا۔
جب میاں نواز شریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو ڈالر 100 روپے 20 پیسے کا تھا جس کے بعد سے روپے کی قدر میں مزید 5 فیصد کمی ہو چکی ہے ۔ گزشتہ ایک برس میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے اضافہ ہوا،جس سے قرضوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی معیشت پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں سال بھر میں 680 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔