ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار

Dollar

Dollar

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ عوام کیلئے ایک امریکی ڈالر کی قیمت ایک سو ایک روپے پینسٹھ پیسے پرپہنچ گئی۔

ہفتے کو کھلی مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں پندرہ پیسے مزید مہنگا ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق ڈالر ایک سو ایک روپے چالیس پیسے میں خریدا اور ایک سو ایک روپے پینسٹھ پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر میں بھی ڈالر کی قیمت ایک سو دو روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ ارب ڈالر سے بھی کم رہ جانا اور یکم اگست کو عالمی مالیاتی ادارے کو قرض واپسی کی مد میں ایک اور قسط کی ادائیگی کا دبا روپے کی قدر میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔