ڈالرزکی بیرون ملک منتقلی، کسٹمز حکام کی اسٹیٹ بینک کو تجویز

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) روپے کی بے قدری کو بچانے کے لیے کسٹمز حکام سرگرم ہوگئے، کسٹمز حکام نے اسٹیٹ بینک کو تجویز دی ہے کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک تین سے پانچ ہزار ڈالرلے جانے کا پابند کیا جائے۔

کسٹمز حکام کے مطابق فی ٹرپ بیرون ملک جانے کے لیے 3 ہزار ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس وقت ایک پاکستانی فی ٹرپ 10 ہزار ڈالر تک اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق پاکستانی سالانہ 40 سے 45 ہزار ڈالر یا اس سے بھی زاید رقم لے جا رہے ہیں جس کا کوئی حساب نہیں، ڈالر کی بیرون ملک ترسیل روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو سالانہ 25 ہزار ڈالر کی حد مقرر کرنے کی بھی تجویز .دی گئی ہے

15 سال سے کم عمر کے بچوں پر ملک سے باہر ڈالر لے جانے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے اس اقدام سے روپے کی گرتی قدر کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے۔