اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ عوام کیلئے ایک امریکی ڈالر کی قیمت پہلی بار ایک سو ایک روپے پچیاسی پیسے ہو گئی۔
ہفتے کو کھلی مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں پچیس پیسے مزید مہنگا ہوا۔۔ ڈیلرز کے مطابق ڈالر ایک سو ایک روپے ساٹھ پیسے میں خریدا اور ایک سو ایک روپے پچیاسی پیسے میں فروخت کیا گیا جبکہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر میں بھی ڈالر کی قیمت ایک سو دو روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا گیارہ ارب ڈالر سے بھی کم رہ جانا اور یکم اگست کو عالمی مالیاتی ادارے کو قرض واپسی کی مد میں ایک اور قسط کی ادائیگی کا دبا روپے کی قدر میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔ادھر انٹربینک مارکیٹ میں بینکوں کے مابین لین دین میں ڈالر کی قدر پہلے ہی سو روپے بیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔