ڈالر نے لینڈنگ شروع کر دی روپیہ مضبوط ہونے لگا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہونے لگا، کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں چھیاسٹھ پیسے کی کمی ہوئی۔

انٹر بنک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 66 پیسے کمی، انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز ہی سے ڈالر فروخت کرنے کا رجحان رہا۔

کاروبار کا آغاز ایک سو سات روپے چھ پیسے سے ہوا جو ڈالر کی فروخت کے دبا کے سبب ایک وقت میں ایک سو چھ روپے چالیس پیسے تک آ گیا تاہم اب ڈالر ایک سو چھ روپے ساٹھ پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک روز قبل بھی ڈالر کی قدر میں پچیس پیسے کمی ہوئی تھی۔