اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کیلیے 4 حلقوں کی تحقیقات کرانا ہوگی۔ نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب دھاندلی کرنیوالوں کو سزا ملے گی۔
افتخار چوہدری نے قوم کو دھاندلی زدہ الیکشن دیا، میر شکیل الرحمن کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور جیو کے6 آدمی حکومتی عہدوں پر ہیں، جنگ گروپ فوج کو بدنام کر رہا ہے۔
میں امن کیلئے بات کروں تو مجھے طالبان خان کہا جاتا ہے، میرشکیل مجھے بلیک میل کرنا چاہتے تھے، میں بلیک میل ہونیوالا نہیں ہوں، میر شکیل کی ڈوریاں ڈالردینے والے ہلا رہے ہیں، جیو گروپ نے میری کر دار کشی کی، انھوں نے آصف زرداری اور مشرف کی بھی کردارکشی کی، میر شکیل ٹیکس معاف کرانے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔