ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے، راجہ اشفاق حسین
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہو : تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے صدرحاجی راجہ اشفاق حسین نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے حکومت اس مسئلہ کو فوری حل کرے اور ڈالر کے قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے کیونکہ روپے کی قیمت میں کمی کے باعث خام مال کی قیمت بڑھنے سے صنعتی پیداوار متاثر ہوگی۔
انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔ڈالر اس وقت مہنگی ترین سطح108روپے سے تجاوز کر چکا ہے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی اور اس سے براہ راست سفید پوش طبقہ اور غریب عوام متاثر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران لوہامارکیٹ شہید گنج لاہور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سینئر نائب صدر راجہ عدیل، نائب صدور ملک طارق محمود، حافظ اشفاق، خالد محمود و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔حاجی راجہ اشفاق حسین نے کہا کہ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میںبھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔