نارتھ امریکن باکس آفس پر” گوڈزیلا“ چھا گئی

Godzilla

Godzilla

ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر ”گاڈزیلا“ کی نئی فلم نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔سائنس فکشن فلم گاڈزیلا کی فرنچائز کے تحت بننے والی نئی فلم ریلیز ہوتے ہی 3 دن میں 9 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم کی کہانی دیوہیکل مخلوق ”گاڈزیلا“ کی واپسی پر مبنی ہے جو دوبارہ دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔

طنز و مزاح، ڈراما اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”نیبرز“ 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر دسرے نمبر پر رہی۔”نیبرز“ کی کہانی ایک جوڑے کے محلے میں آئے نئے پڑوسیوں کی نوک جھوک پر مبنی ہے۔

تیسرے نمبر پر مارول کامکس کے کردار پر مبنی اسپائیڈرمین سیریز کی چھٹی فلم ”دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو“ رہی۔ فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ریلیز کے بعد تین ہفتوں میں میں فلم نے مجموعی طور پر 17 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔