اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان آج آئی ایم ایف کو ایک اور قسط کی ادائیگی کرے گا،انتالیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا مزید بڑھے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے کو قسط کی ادائیگی جی آر اے ری پرچیز سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔فروری کے مہینے کے دوران آئی ایم ایف کو ادا کی جانے والی یہ تیسری قسط ہو گی۔اس سے پہلے یکم اور گیارہ فروری کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔
موجودہ ادائیگی کی بعد پندرہ مارچ کو اگلی قسط تریپن کروڑ ڈالر ادا کی جائے گی۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پہلے ہی تیرہ ارب ڈالر پر آ چکے ہیں۔