اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام جبروتشدد کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ظلم کے نظام کوگرانے کیلئے عوام میں اللہ نے جرات پیدا کردی جب انصاف نہ ملے تو انقلاب مارچ نہ کرے تو کیا کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ملک سے ایک ڈالر نہیں لیا ثابت ہو جائے تو پھانسی پر چڑھا دیا جائے۔ الزام لگانے والے چھپ کر بات کرنے کے بجائے سامنے آئیں۔