ڈالر پر روپے کا شکنجہ پھر کمزور پڑنے لگا، 50 پیسے کا اضافہ

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر پر روپے کا شکنجہ پھر کمزور پڑنے لگاروپے کی بے قدری میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، عوام کیلئے ایک ڈالر 50 پیسے اضافے سے 106 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 105 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں عوام کیلئے ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 106 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کی اہم وجہ تیل کے درآمدی بل کی ادائیگی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران نجکاری کے عمل کی ممکنہ شروعات سے زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے جس سے روپے کی بے قدری میں کمی کا امکان ہے۔