ڈالر ایک سو پانچ روپے کی سطح سے نیچے آ گیا

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) کولیشن سپورٹ فنڈ کی قسط ملنے کے بعد روپیہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔ انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے کی سطح سے نیچے آ گیا۔

انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں انتالیس پیسے کمی ہوئی جس کے بعد کاروبار کے دوران ڈالر ایک سو چار روپے نوے پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ایک روز قبل بھی ڈالر کی قدر میں انیس پیسے کمی ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق اتحادی سپورٹ فنڈ کی قسط موصول ہونے سے روپے کی قدر بہتر ہوئی۔