ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح 105 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رقم ملنے کی خبروں نے روپے کو مزید مستحکم کر دیا۔ ڈالر 105 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 105 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اس کے علا وہ انٹر بینک میں بھی ڈالر 65 پیسے کم ہو کر تین ماہ کی کم ترین سطح 105 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈز کی فراہمی کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں روزو بروز اضافہ دیکھا جا رہا۔

رواں ماہ ڈالر تقریبا تین روپے سستا ہوا ہے، جس کی وجہ سے حکومت پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 180 ارب روپے کے لگ بھگ کمی آئی ہے۔