روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈالربدستور بے قابو۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو ایک روپے چالیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کا رجحان بدستور برقرار ہے جبکہ سپلائی طلب کے مطابق نہیں ہے۔
ہفتے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا مزید اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالرکی قیمت فروخت 101 روپے 40 پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔۔ اسی طرح ٹیلی گرافک ٹرانسفر میں ڈالر پہلی بار 102 روپے کا ہوگیا ہے۔۔بینکوں کے درمیان لین دین میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سو روپے سے پہلے ہی تجاوز کرچکی ہے۔