لاہور (جیوڈیسک) ڈولفن فورس ، چمچاتی اور قیمتی موٹر سائیکل لیکن لاہور کی گرمی نے ان کو گرم کر دیا ۔ ٹھنڈے ملکوں میں بننے والی اس موٹر سائیکل کا مزاج بگڑ گیا ۔ کچھ دیر چلنے کے بعد کچھ دیر آرام ضروری ہے ۔ ڈولفن ویسے تو تیرتی ہے پانی میں لیکن ڈولفن فورس چلانے کی کوشش کی گئی ۔ شہر کی سڑکوں پر کچھ دن تو ڈولفن فورس چلی ، انتہائی قیمتی موٹر سائیکل ، قیمتی یونیفارم ، جدید اسلحہ سے لیس موٹر سائیکل بھی 500 سی سی تاکہ جرائم کرنے والے بھاگ نہ سکیں لیکن ٹھنڈے ملکوں میں بننے والی اس موٹر سائیکل کا مزاج ہو گیا خراب ۔
وہ بھی لاہور کے گرم موسم کی وجہ سے ہلکی سپیڈ میں چلانے کی وجہ سے انجن گرم ہو نا شروع ۔ کچھ دیر چلانے کے بعد کچھ دیر آرام فرمائیں گی یہ موٹر سائیکلیں ۔ فورس بنائی گئی سٹریٹ کرائم کو کنڑول کرنے کے لئے ، عوام بھی اس فورس سے کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہے ۔ باوجود سب کے میں نہ مانوں کی رٹ لگائے حکومت سب اچھا ہی کہہ رہی ہے ۔ عوام کے ٹیکس سے بنائی جانے والی یہ فورس ابھی تک مطلوبہ نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہے تاہم حکومتی توجہ اور پیشہ وارانہ قیادت سے اس کو بہترکیا جا سکتا ہے ۔