ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پر بدترین تشدد، شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

Lahore

Lahore

لاہور: ڈولفن فورس کے اہلکاروں کا شہری پر بدترین تشدد، شہری کوسنگین نتائج کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق کاہنہ نوکے رہائشی اسدعلی نے اپنے اوپرکئے گئے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے بدترین تشدد کیخلاف سی سی پی او لاہور کو درخواست دیدی،جس میں شہری کا مئوقف تھا کہ وہ گزشتہ شام عشاء کی نمازپڑھنے کے بعد موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں ڈولفن فورس کے چار اہلکارکھڑے تھے۔

پاس کھڑا ایک چھوٹا بچہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی طرف دیکھ رہا تھا اور بے دھیانی میں میری موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا،جس پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے آئو دیکھا نہ تائو اور مجھے مارنا شروع کردیا،بعدازاں مجھے اپنے ساتھ تھانہ کاہنہ لے کر آگئے۔

جہاں پر کچھ معززین علاقہ کی مداخلت پر مجھے چھوڑدیا گیا،اسدعلی نے مزیداپنے مئوقف میں لکھا کہ اہلکاروں نے مجھ پر تشددکرنے کے بعد مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ،شہری نے اپنے اوپر کئے جانے والے تشددپر ڈولفن فورس اہلکاروں کیخلاف تادیبی قانونی کارروائی کی جائے۔