لاہور (امتیاز علی سے)فنانس سیکرٹری پنجاب کالمسٹ کونسل آف پاکستان ونومنتخب جنرل کونسلر uc 247محمد سجاد نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی بندش نا قابل برداشت ہے ۔صارفین کو حکومتی شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے رعایت کے مستحق نہیںان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی میں تاخیر نااہلی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سجاد نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جائے گا ۔ترقیاتی کاموں کا ہر منصوبہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہو گا ۔رات دن عوام کی خدمت کریںگے ،کیونکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہے۔