پشاور (جیوڈیسک) وزیراعظم تعلیمی اخراجات واپسی اسکیم کا خیبرپختونخوا میں آغاز، مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں کارکردگی کا مقابلہ ہونا چاہئے، ملکی ترقی کے خلاف احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے۔
تعلیمی اخراجات فراہمی سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئر پرسن مریم نواز کہا کہ سکیم کے تحت سو فیصد تعلیمی اخراجات واپس کئے جائینگے۔
نوجوانوں کے لیے کام کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ سکیم کا آغاز پشاور سے کر رہے ہیں سکیم سے ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی کے طلباء مستفید ہونگے۔
خیبر پختونخواہ میں برسر اقتدار جماعت دوسرے صوبوں میں حملے کر رہی ہے اور اپنے صوبے کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے بند اور دہشتگردی میں کمی ہوئی ہے بتایا جائے کہ ڈرون حملے بند ہونے پر احتجاج کیا جا رہا ہے یا دہشتگردی میں کمی پر احتجاج شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی بجائے وزیراعظم کے ساتھ دیں اور عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے کسی سیاسی جماعت کا مقابلہ کرنا ہے تو کام کریں۔