اوکاڑہ (جیوڈیسک) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بھائی اور بھابھی کی مدد سے بیوی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اوکاڑہ کے نواحی گاں چک نمبر پچپن ٹو ایل میں ارشد نے اپنے بھائی اصغر اور بھابھی کی مدد سے اپنی بیوی نائلہ کو رسیوں سے جکڑا پھر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔
چیخ وپکار پر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے خاتون کو ھسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ چل چکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔