کراچی (جیوڈیسک) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر سکوک بانڈز کی رقم ملنے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق پاکستان کے بانڈز کی فروخت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں نے بے حد دلچسپی دکھائی۔
حکومت کا ہدف 50 کروڑ ڈالر تھا اور غیر ملکیوں طرف سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی دلچسپیاں موصول ہوئیں ، حکومت نے ایک ارب ڈالرز کے بانڈز فروخت کئے جس کی رقم حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔
رقم کے ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چوبیس ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔