ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 42 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ساڑھے بیالیس کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بنک کے ذخائر بھی بارہ سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سات ارب اٹھاون پر آ گئے۔

اسٹیٹ بنک کے ذخائر چونتیس کروڑ ڈالر کمی سے دو ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہ گئے جو اکتوبر دو ہزار ایک کے بعد کے کم ترین ذخائر ہے۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار میں دو روز قبل کولیشن سپورٹ فنڈ کی ملنے والی بتیس کروڑ ڈالر کی رقم شامل نہیں ہے۔