ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی مرکزی بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران چار کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کم ہو کر پانچ ارب بیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ آئی ایم ایف کوقرض کی ادائیگیوں اور بڑھتے ہوئے تجارتی عدم توازن کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بنک کے مطابق تیئس اگست کو ختم ہونے کاروباری ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی ذخائر چھیاسی لاکھ ڈالر کمی سے دس ارب انتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران شیڈول بنکوں کے ذخائر تین کروڑ اضافے سے پانچ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر ہو گئے۔