کراچی (جیوڈیسک) کراچی نئے مالی سال کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی کا سلسلہ تھم گیا۔ ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ انیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق چھبیس جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب بائیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔
اس دوران مرکزی بنک کے ذخائر ایک کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب سترہ کروڑ جبکہ شیڈول بنکوں کے ذخائر چوالیس لاکھ ڈالر اضافے سے پانچ ارب پانچ کروڑ ڈالر ہو گئے۔