آئی ایم ایف کو قرض واپسی کی مد میں قسط کی ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں سات کروڑ تئیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سولہ اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت دس ارب انتالیس کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
گذشتہ ہفتے کے اختتام پرمرکزی بینک کے ڈالرڈپازٹس ایم کروڑچھیانوے لاکھ ڈالر اضافے کے بعد پانچ اربچوبیس کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ نجی بینکوں کے ڈالرز ڈیپازٹ پانچ کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد پانچ ارب پندرہ کروڑ دس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ سولہ اگست کو پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض واپسی کی مد میں ساڑھے چودہ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی تھی اس کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔