کراچی(جیوڈیسک)ملکی گیس کے ذخائر 269 کھرب مکعب فٹ رہ گئے ہیں جو اگر موجود ہ شرح سے استعمال ہوں تو مزید 17 سال کے لیے کافی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے موجودہ ذخائر سے ہر سال اوسطا 15 کھرب 60 ارب مکعب فٹ گیس استعمال ہوسکتی ہے۔
اس طرح 269 کھرب مکعب فٹ ذخائر 17 سال کے لیے کافی ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012 کے دوران پاکستان میں 12 کھرب 90 ارب مکعب فٹ گیس استعمال ہوئی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں گیس کی پیداوار طلب کے مقابلے میں بہت کم ہے جس کے لیے تیل و گیس کے مزید کنوویں کھودے جانے کی ضرورت ہے۔ مگر امن و امان کے مسئلے کے باعث اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے۔