ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1743 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 50 روپے اضافے سے 1 لاکھ 8 ہزار 250، دس گرام سونے کی قیمت 43روپے اضافے سے 92 ہزار807روپے رہی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔