ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر نناوے روپے سے تجاوز کر گیا

Dollar

Dollar

انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں معمول کے برخلاف ڈالرکی قدر یکساں ہوگئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار ننانوے روپے سے تجاوز کر گئی۔
جمعے کو ملکی تاریخ میں پہلی باربینکوں کے درمیان لین دین میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ننانوے روپے سے تجاوز کرگئی۔ کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر ننانوے روپے پچاس پیسے کا سنگ میل بھی عبور کرگیا۔

۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کو قسط کی ادائیگی اورقرض مزاکرات میں تعطل کی اطلاعات نے ڈالر کی مانگ میں اضافہ کیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت پینسٹھ پیسے کے اضافے سے ننانوے روپے ساٹھ پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس جمعے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام کیلئے ڈالر کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر ننانوے روپے چالیس پیسے میں خریدا اور ننانوے روپے پینسٹھ پیسے میں فروخت کیا گیا۔معمول کے برخلاف انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکساں ہوگئی ہے۔