نیا ٹرانسفارمر نہ لگنے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

Transformer

Transformer

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او کیپٹن (ر) عثمان کی سفارش کے بعد بھی آٹھ روز گزر جانے کے باوجود نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا جا سکا جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کے صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔

اس بارے میں لیسکو داتا دربار سب ڈویژن کے ڈپٹی منیجر آپریشنز فواد خالد نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ لیسکو نے ٹرانسفارمر چوری ہونے سے متاثر ہونے والے گھریلو صارفین کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کر دی ہے، صرف چند صنعتی اور کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم آج شام تک نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا جائے گا۔