گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا چراغ گل کر دیا

Ahsan

Ahsan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) گھریلو حالات سے تنگ 34 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حطار کے رہائشی احسن ولد فضل الرحمان گزشتہ روز صبح کمرے میں چھت پر لگے لوہے کے گاڈر کے ساتھ رسی باندھ کر لٹک گیا ، جب گھر والوں کو معلوم ہوا تو احسن دنیا سے کوچ کر چکا تھا،خود کشی کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

تاہم بتایا جارہا ہے کہ خود کشی کا اقدام اٹھانے والے احسن کی بیوی جو کچھ عرصہ قبل اس سے روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی اسکا اسے غم تھا،اور یہ زہنی دباو کا شکار تھا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کی،احسن کا نماز جنازہشام پانچ بجے رڑیاں قبرستان میں ادا کیا گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔