غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن لاہور ریجن کی سپیشل ٹاسک فورس نے گزشتہ روز انجینئر وقاص بخاری کی قیادت میں دو فیکٹریوں کو خراب گھریلو میٹر بھاری استعداد کے کمپریسرز کے ذریعے چلاتے پکڑ کر غیر قانونی کنکشن کاٹ کر آلات قبضے میں لے لئے۔

مناواں میں پی وی سی پائپ مینوفیکچرنگ فیکٹری کو گھریلو میٹر پر چلاتے پکڑ لیا گیا، رضوان گارڈن میں گھریلو میٹر کی براہ راست گیس چوری پکڑ کر میٹر قبضے میں لے لیا گیا۔