چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گی

 Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

کراچی (جیوڈیسک) چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ہوبارٹ میں دو مئی سے کھیلا جائے گا جس میں میزبان آسٹریلیا سمیت پاکستان، کوریا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کی تیاری کے لئے لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا جو گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ کوچ شہناز شیخ اور کپتان عمران خان کے مطابق کیمپ میں بھرپور تیاریاں کی ہیں جس کے نتائج بھی نظر آئیں گے۔

پی ایچ ایف کے ترجمان کے مطابق قومی ہاکی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچے گی او روانگی سے قبل ہاکی کلب آف پاکستان کراچی پر میڈیا سے بات چیت بھی کروائی جائے گی۔