کراچی (جیوڈیسک) رواں سال پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی یوریا کی فروخت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں سال جنوری تا نومبرکھاد کی فروخت 5 فیصد کمی سے 49 لاکھ ٹن رہی صرف گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ملکی سیمنٹ کی فروخت 17 فیصد گراوٹ سے 4 لاکھ 59 ہزار ٹن رہی ماہرین کے مطابق ملکی توانائی بحران کے سبب مقامی یوریا مہنگی پڑ رہی ہے
جس سے امپورٹڈ یوریا کی شرح بڑھ گئی ہے یوں ملکی کھاد کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق کاشت کاروں کی جانب سے کھاد کے استعمال میںکمی باعث تشویش ہے جس سے ملکی زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔