یکم اکتوبر سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی تیس فیصد مہنگی ہونے کا قوی امکان

Eectricity

Eectricity

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، قرضے سے جڑی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط رنگ دکھانے لگیں۔ یکم اکتوبر سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی تیس فیصد مہنگی ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہانہ دو سو یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اس اضافی بل کو ادا کریں گے۔

بجلی کے نرخ میں اضافہ آئی ایم ایف سیطے شدہ شرائط کا حصہ ہے۔ اس سیقبل حکومت نے زرعی شعبے پر سبسڈی میں کٹوتی کرتے ہوئے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں اضافہ کیا تھا۔

ساتھ ہی ٹیکسٹائل سمیت دیگر صنعتوں کیلئے بھی بجلی ٹیرف بڑھا دیا گیا تھا جس کا ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات پر منفی اثر پڑا ہے۔ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی مارکیٹس میں مسابقت کھوتی جا رہی ہیں۔