ڈومیسائل بنوانے میں دشواری، ڈی سی او نے نوٹس لے لیا
Posted on August 31, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہو ر نسیم صادق نے ڈومیسائل بنوانے میں طالبعلموں کو آنے والی دشواری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ جن طالبعلموں کے پاس ب فارم نہیں ہے۔
وہ اپنے والد یا والدہ کا شناختی کارڈ دکھا کر اپنا ڈومیسائل بنوا سکتے ہیں۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے بتایا کہ کمپیوٹر ائزڈ ڈومیسائل کا اجراء دو ماہ قبل ہوا اوراب تک تحصیل سٹی میں 7600،تحصیل ماڈل ٹائون میں 3500 اور تحصیل رائیونڈ میں 288 کمپیوٹرائزڈ ڈومیسائل بنا کر تقسیم کر دیے گئے ہیں۔