دبنگ زرافے نے شیروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا

Zyrafy

Zyrafy

نیروبی (جیوڈیسک) کہتے ہیں کہ والدین کا نعم البدل اس دنیا میں کوئی نہیں اور یہ مثال صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں پر بھی لاگوہوتی ہے کیونکہ وہ بھی جذبات سے عاری نہیں ہوتے۔

عملی نمونہ کینیا کے سفاری پارک میں پیش آنے والے اس واقعے میں دیکھا جا سکتا ہے جب زرافے نے اپنے بچے کو شیروں کے غول سے بچا لیا۔

عین وقت پر قریب تھا کہ شیر اپنے شکار پر جھپٹتا، زرافے نے ہمت دکھائی اور شیروں کو ایسی آنکھیں دکھائی کہ بے چارے دم دبا کر بھاگ گئے۔