سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکوا نے ویسٹ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے میچ میں تھرڈ سیڈ سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکوا نے ٹاپ سیڈ پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔
پولش کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر حریف کھلاڑی پر دبا ڈالا۔ جس کے بعد سلواکین کھلاڑی نے شاندار کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ تیسرے سیٹ میں بھی سبلکوا کی عمدہ کارکردگی جاری رہی۔ انہوں تیسرا سیٹ بھی چھ چار سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔