ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف

Donald Trump

Donald Trump

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدارتی الیکشن کے موقع پر وکیل نے خاتون کو زباں بندی کے لیے بھاری رقم کی ادائیگی کی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ پر ایک اور فلمی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق کا الزام لگ گیا، امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن سے ایک ماہ پہلے ٹرمپ کے وکیل نے اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو چپ رہنے کے لیے بھاری رقم کی ادائیگی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سٹیفنی کو رقم اس وقت دی گئی جب وہ مبینہ ملاقات کو منظر عام پر لانے والی تھیں، ٹرمپ کے وکیل اور اداکارہ نے مبینہ تعلق اور رقم کی ادائیگی کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی گئی۔